歌词

شام فراق اب نہ پوچھ
شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئی
شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
شام فراق اب نہ پوچھ

بزم خیال میں ترے
بزم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی
درد کا چاند بجھ گیا
درد کا چاند بجھ گیا،ہجر کی رات ڈھل گئی
درد کا چاند بجھ گیا،ہجر کی رات ڈھل گئی
شام فراق اب نہ پوچھ

歌词在下面...

不想看到广告?马上升级

جب تجھے یاد کر لیا، صبح مہک مہک اٹھی
جب تجھے یاد کر لیا، صبح مہک مہک اٹھی
جب ترا غم جگا لیا،
جب ترا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی
جب ترا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی
شام فراق اب نہ پوچھ

دل سے تو ہر معاملہ کر کہ چلے تھے صاف ہم
دل سے تو ہر معاملہ کر کہ چلے تھے صاف ہم
کہنے میں ان کے سامنے
کہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی
کہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی

آخر شب کہ ہم سفر فیض نہ جانے کیا ہوۓ
آخر شب کہ ہم سفر فیض نہ جانے کیا ہوۓ
رہ گئی کس جگہ صبا
رہ گئی کس جگہ صبا صبح کدھر نکل گئی
رہ گئی کس جگہ صبا صبح کدھر نکل گئی
شام فراق اب نہ پوچھ

Writer(s): Dp, Iqbal Bano

不想看到广告?马上升级

API Calls

从 Spotify 记录音乐?

将您的 Spotify 帐户连接到您的 Last.fm 帐户,通过任何设备或平台上的任何 Spotify 应用记录您所听的一切内容。

连接到 Spotify

关闭